اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سعید جنت نے تاکید کی ہے کہ مغربی افریقہ کے علاقے میں امن و استحکام کے لئے نائجیریا کا اہم کردار ہے اور اس لئے نائجیریا میں امن و استحکام کی برقرادی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ نائجیریا میں پیدا ہونے والی حالیہ بدامنی کے پورے مغربی افریقہ پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور انتہا پسند بوکو حرام کے تشدد پسندانہ اقدامات کی اقوام متحدہ سمیت، عالمی برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے بوکوحرام گروہ نے ایک بار پھر درجنوں خواتین کو اغواکرلیا ہے۔ بوکوحرام دہشتگرد گروہ نے نائجیریا کے جارکین فولادی گاؤں سے گذشتہ روز تقریبا چالیس خواتین کو اغوا کرلیا، اس قبل بھی بوکو حرام گروہ نے دوسو اسکول طالبات کو اغواء کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲